مارشل لالگوانے میں چوہدری نثارکاکرداررہاہےجاویدہاشمی

پی پی اورن لیگ نے6مرتبہ عدالتی اختیارات کوکم کرنیکی کوشش کی،پریس کانفرنس

پی پی اورن لیگ نے6مرتبہ عدالتی اختیارات کوکم کرنیکی کوشش کی،پریس کانفرنس۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک چھوڑکربھاگنے والے ن لیگ کوہائی جیک کرکے بیٹھے ہیں،ن لیگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے،چوہدری نثار میں ہمت ہے تو میرے سامنے بیٹھیں،پٹواری کی سیاست کرنے والے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، پی پی اورن لیگ نے چھ مرتبہ عدالتی اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی،تمام معاملات پر بات کرنا میرا حق ہے، نوازشریف چوہدری نثار کے ہاتھ کاکھلونا ہیں ،نوازشریف عدالتوں کے اختیار کم کرنا چاہتے تھے جس سے منع کیا تھا، مارشل لا لگوانے میں چوہدری نثار کا کردار رہا ہے۔وہ جمعے کو پریس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے۔


انھوںنے کہاکہ چوہدری نثار اپنے بچوں کی امریکی شہریت کا جواب دیں،میری بیٹی اور چار سال کی نواسی کو نیب کے کٹہرے میں کھڑاکیاگیا،چوہدری نثار میں ہمت ہے تو میرے سامنے بیٹھیں۔2000 کے مارشل لا میں آٹھ بھگوڑوں نے معافی مانگی۔ بھاگنے والوں میں خواجہ آصف ،اسحاق ڈار اور پرویزرشید شامل تھے،چوہدری نثار نے نوازشریف اور مشرف کی لڑائی کرائی۔ایٹمی دھماکوں کا بڑا مخالف چوہدری نثار تھا۔ن لیگ کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،قیادت نے ن لیگ کے کارکنوں کے خون کا سودا کیا۔ہمارے بچے جیلوں میں اور ان کے بچے باہرتھے۔
Load Next Story