اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ ازبکستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

ازبکستان نے پاکستان کے خلاف 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح حاصل کی


Sports Desk May 16, 2018
ازبکستان نے پاکستان کے خلاف 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح حاصل کر لی فوٹو:اسکرین گریب

اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دیدی۔

روس کے شہر ماسکو میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت کے اختتام پر ازبکستان نے پاکستان کے خلاف 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح حاصل کر لی۔

میگا ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا، ازبکستان نے 5 کے مقابلے میں 6 گول کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دی جا رہی تھی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 5-4 سے ہرایا۔ ایونٹ میں 21 ملکوں کے 14 سے 17 سال کے 210 لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جاتا ہے، اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقا میں ہوئی، اولین ٹائٹل بھارت نے حاصل کیا، 2014 میں برازیل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں