وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخابی حلقے میں سیاہ جھنڈوں سے استقبال

گیس کی فراہمی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے پرچم بھی نذر آتش کئے


ویب ڈیسک May 16, 2018
اہلِ علاقہ کی عمران خان کے خلاف نعرے بازی،فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا انتخابی حلقے کے لوگوں نے سیاہ جھنڈے لہرا کر استقبال کیا اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑ گیا،پرویز خٹک غلہ ڈھیر میرہ پہنچے تو مقامی افراد نے سیاہ جھنڈے لہراتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا، مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔

مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے گیس کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے باوجود علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈ جمع کرا دیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے کاموں پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مشکل سے بچالیا

وزیراعلیٰ نے سیاہ جھنڈے لہرانے اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کون ووٹ دیتا ہے اور کون صرف شرارتیں کرتا ہے، جسے ووٹ دینا ہے وہ دے، جسے نہیں دینا وہ نہ دے، میں خدمت کے لئے آیا ہوں، میں نے آپ کو عزت دی اور آپ نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاقے سے جانے کے بعد لوگوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے اور احتجاج جاری رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں