گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے صوبائی بجٹ مسترد کردیا

حکومت نے صوبے کی شاہراہوں  کی تعمیر کے ہوالے سے کوئی رقم نہیں رکھی،گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبے کی ترقی کے لئے کوئی اقدامات نہیں  کئے گئے،،گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن۔فوٹو: فائل

گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا نئے مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا۔


بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر،جنرل سیکریٹری اور دیگر نے بلوچستان کے حالیہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی جب کہ میرعلی خیل روڈ اور دالبندین چاغی روڈ 12 سال سے خستہ ہال اور تعمیر کے منتظر ہیں لیکن بجٹ میں ان کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ماہوار حکومت کے خزانے میں کروڑوں روپے جمع کررہے ہیں لیکن بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے کوئی ذکر نہیں کیا گیا، ٹرک اڈہ ہزار گنجی کے آس پاس ملحقہ روڈ کھنڈرات بن چکے ہیں جب کہ کوئٹہ مغربی بائی پاس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ناکافی ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جائزمسائل حل کئے جائیں۔
Load Next Story