محاذ آرائی جاری رہی تو ملک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے چوہدری نثار

ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک May 16, 2018
غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے، چوہدری نثار

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا کیوں کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے جب کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے جب کہ اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں بلکہ ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر ہر مسلم لیگی نے اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |