پاکستان پٹرولیم کے منافع میں 54 فیصد اضافہ

جولائی سے لے کراپریل تک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو33.193 بلین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔


خبر ایجنسی May 17, 2018
جولائی سے لے کراپریل تک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو33.193 بلین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منافع میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراپریل تک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو33.193 بلین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں54 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کمپنی کو19.070 بلین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی کو فی حصص 16.83 روپے کی آمدنی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں