بیرون ملک سے ڈگریاں لے کر آنے والے 400 طلبہ پی ایم ڈی سی امتحان پاس کرنے میں ناکام

نتائج کے مطابق سٹیپ ٹوامتحان میں کامیابی کی شرح 76 فیصد جبکہ ناکام رہنے والوں کی شرح 24 فیصد رہاہے۔


شبیر حسین May 17, 2018
نتائج کے مطابق سٹیپ ٹوامتحان میں کامیابی کی شرح 76 فیصد جبکہ ناکام رہنے والوں کی شرح 24 فیصد رہاہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کر کے پاکستان لوٹنے والے کل 1 ہزار 696 طلبہ میں سے 400 طلبا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے امتحان پاس نہ کر سکے۔

پی ایم ڈی سی ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کے زیر اہتمام گزشتہ اتوار کو ہونے والے نیشنل ایکزامنیشن بورڈ کے اسٹیپ ٹو کے امتحان میں حصہ لینے والے کل 1 ہزار 696 طلبہ و طالبات میں سے1 ہزار296 طلبہ و طالبات کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ 400 طلبہ و طالبات سٹیپ ٹوکے امتحان پاس نہ کر سکے۔

ذرائع نے بتایاکہ نتائج کے مطابق سٹیپ ٹوامتحان میں کامیابی کی شرح 76 فیصد جبکہ ناکام رہنے والوں کی شرح 24 فیصد رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔