سرمایہ کاری کیلیے قیام امن ضروری ہے جرمن قونصل جنرل

مشترکہ کوششوں سے توانائی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کا دورہ


PPI April 21, 2013
مشترکہ کوششوں سے توانائی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کا دورہ۔ فوٹو : فائل

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر ٹلو کلننر نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کا دورہ کیا جہاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نسیم انور نے ان کا استقبال کیا، بین الاقوامی تعلقات، ڈپلومیٹک افیئر سب کمیٹی کے ممبران بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔

نسیم انور نے جرمن قونصل جنرل کو بریفنگ میں بتایا کہ سائٹ کا علاقہ ملک کی سب سے بڑا اور پرانا انڈسٹریل اسٹیٹ ہے جہاں متعدد شعبوں کی حامل صنعتیں کام کررہی ہیں اور یہاں پاکستان اور جرمنی کے مابین باہمی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے سود مند مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے قونصل جنرل سے درخواست کی کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلیے اہم اور ثمر آور کردار اداکریں،جرمنی دنیاکاسب بڑا ایکسپوٹر ہے لیکن پاکستان گندم، چاول، روئی، دودھ اور چینی پیدا کرنے والا دنیا کا بڑاملک ہے جو دونوں ممالک کی باہمی تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے اس شعبے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔



انہوں نے دبئی میں کام کرنے والی 200 جرمن کمپنیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کمپنیوں مل کر کام کریں تاکہ تجارتی ترقی میں پاکستان کی معاونت ہوسکے۔ اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان تجارت کے فروغ کیلیے اہمیت رکھتا ہے، پاکستان میں توانائی کا مسئلہ اہم ہے اور دونوں ممالک مشترکہ توجہ کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کو دورہ جرمنی کی دعوت دی اور پاکستان جرمن بزنس فورم میں شمولیت کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلیے شہر میں پرامن ماحول کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین قاضی احمد کمال، علی احمد، احسن ارشد ایوب، یوسف یعقوب، ایم عارف لاکھانی، طارق یوسف، سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں