ماہ صیام کے پہلے روزموسم کہیں مہربان توکہیں شدید گرمی

کراچی میں پارہ آج 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک May 17, 2018
لاہورمیں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بونداباندی جاری ہے ۔ فوٹو: فائل

ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بونداباندی جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |