کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اس لیے واپس بھیج دیا گیا ترجمان دفتر خارجہ

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے، ڈاکٹر محمد فیصل


ویب ڈیسک May 17, 2018
سیز فائز خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

DHAKA, BANGLADESH: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اس لیے اسے واپس بھیجا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے حوالے سے دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے، اسے سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اس لیے وہ واپس چلا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ 15 مئی منگل کو آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔ گزشتہ روز بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایل او سی کی خلاف ورزی پر طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ رواں سال اب تک بھارتی فوج 1000 سے زائد مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں 24 شہری شہید اور 107 سے زائد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں نے 19 مئی کو سری نگر کے لال چوک کی جانب مارچ کی کال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکا روانہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، شوپیاں میں گزشتہ ماہ 40 سے زائد شہادتیں ہوئیں، بھارت دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیرسے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت بلا کر محصور کرنے اور خطاب نہ کرنے دینا قابل مذمت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی اندرونی سیاست میں اثرونفوذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے غیرمعمولی طور پر فعال رہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں پر پاکستان نے جوابی پابندیاں لگائیں۔ امریکی سفارتخانے و عملے پر اضافی پابندیاں نہیں بلکہ گزشتہ حکومتوں نے امریکی سفارتکاروں کو متعدد خصوصی سہولیات دے رکھی تھیں جو واپس لے لی گئی ہیں، ان خصوصی سہولیات میں مواصلاتی آلات کی تنصیب، سفارتی نمبر پلیٹس کی چھوٹ، شیشے کالے کرنے کی سہولیات شامل تھیں۔

ترجمان نے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے، امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے پر ترکی نے او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید سوالات کے جوب دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان پاکستان اور چین کے درمیان امن اور یکجہتی پر مذاکرات بھی ہوئے، پاکستان ایران اور عالمی طاقتوں کے معاہدے کی حمایت اور ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، انڈونیشیا کے صدر کی پیشکش پر ہمارے علمائے کرام نے انسداد دہشت گردی پر انڈونیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت بھی کی، امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا ایگریما آ چکا ہے جانے کے پروگرام کا علم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں