ٹرمپ جیسے دوست کے ہوتے ہوئے دشمن کی ضرورت نہیں صدر یورپی یونین

یورپی ممالک ایرانی ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کے امریکی فیصلے کیخلاف مشترکہ محاذ بنالیں، ڈونلڈ ٹسک


ویب ڈیسک May 17, 2018
یورپی ممالک ٹرمپ کے فیصلوں کیخلاف مشترکہ محاذ بنالیں، سربراہ یورپی یونین فوٹو:فائل

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ میں یورپی یونین کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے ایران پر نئی پابندیاں، امریکا ٹھیکیدار نہ بنے، یورپی یونین کمیشن کا انتباہ

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کے مختلف اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے حالیہ امریکی فیصلے اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات جیسے اقدامات کیخلاف متحد ہوکر مشترکہ محاذ بنالیں۔

اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے ایران ایٹمی معاہدے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں