ادائیگیوں میں تاخیر پر لوڈشیڈنگ بڑھ جائیگی آئی پی پیز

وزارت پانی و بجلی سے طے کر دہ طریقہ کارکی تفصیل طلب،بقایاجات کیساتھ بلوںکی ادائیگی کاحکم دیاجائے،وکیل آئی پی پیز


Numainda Express August 11, 2012
وزارت پانی و بجلی سے طے کر دہ طریقہ کارکی تفصیل طلب،بقایاجات کیساتھ موجودہ بلوںکی ادائیگی کاحکم دیاجائے،وکیل آئی پی پیز۔ فوٹو فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے نجی پاورکمپنیوں آئی پی پیزکو واجبات کی ادائیگی کے شیڈول سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے اورعدالت کوبتایا ہے کہ نجی کمپنیوںکوبقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرلیا گیاہے جس پرنجی کمپنیوں نے اتفاق بھی کیا ہے جبکہ پاورکمپنیوں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیرکی گئی تو لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آئی پی پیزکو واجبات کی ادائیگیوں سے متعلق درخواستوںکی سماعت کی۔ اس موقع پر وزارت پانی وبجلی کے وکیل خواجہ احمد طارق رحیم نے بقایاجات کے ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیاہے کہ نجی پاورکمپنیوںکو بقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرلیاگیا ہے اورکمپنیوں نے اس سے اتفاق کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24ارب روپے کی ادائیگی کیلیے شیڈول کے تحت 8 ارب روپے کمپنیوںکو ادا کردیے گئے ہیں، 8ارب 30 اگست کواور 8ارب 30 ستمبرکو اداکیے جائیں گے جبکہ باقی21ارب روپے کے معاملے پر کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

نجی کمپنیوں کے وکیل کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ حکومت خود اس بات کوتسلیم کرتی ہے کہ سرکولر ڈیٹ400ارب روپے ہوگیا ہے اور اگرکمپنیوں کو بروقت ادائیگی نہ کی گئی تو بجلی کی پیداوارمزیدکم ہوجائے گی جس کی وجہ سے لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑے گا۔

رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ حکومت بقایاجات تو ادا کر رہی ہے مگر موجودہ بلوںکی ادائیگی یقینی نہیں بنائی جا رہی جس کی وجہ سے بقایا جات پھر اسی سطح پر پہنچ جاتے ہیں ۔حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ بقایا جات کے ساتھ ساتھ موجودہ بلوںکی ادائیگی بھی یقینی بنائے ۔

عدالت نے اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی سے طے کر دہ طریقہ کارکی تفصیل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔این این آئی کے مطابق آئی پی پیز نے بقایاجات نہ ملنے پرپلانٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، خالدانورنے بتایا کہ آئی پی پیزکوپیسے نہیں دیںگے توپلانٹ بندکردیںگے، جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوجائے گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت کو ادائیگیوںکیلیے ٹھوس لائحہ عمل دینا ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |