کچھی رابطہ کمیٹی نے مختلف ٹاؤنز میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا

11 مئی کا دن حق اور سچائی کی فتح کا دن ہوگا،کارکنان الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں, حسین کچھی.


Staff Reporter April 21, 2013
11 مئی کا دن حق اور سچائی کی فتح کا دن ہوگا،کارکنان الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں, حسین کچھی. فوٹو: فائل

کچھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز اور الیکشن سیل کا افتتاح کردیا گیا۔

لیاری سیکٹر کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آر سی کے سربراہ حسین کچھی نے کہا کہ کچھی جماعتوں اور کے آر سی کے نامزد کردہ امیدوار لیاری ٹاؤن ، کیماڑی ٹاؤن ، صدر ٹاؤن ،بن قاسم ٹاؤن، نیو کراچی ٹاؤن میں قومی وصوبائی اسمبلیکیلیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، کچھی رابطہ کمیٹی تمام مظلوم طبقے کیلیے آواز بلند کرتی آرہی ہے۔

کے آر سی کے نامزد امیدوار نہ صرف کچھیوں کی آواز ہیں بلکہ کراچی میں آباد تمام زبانیں بولنے والوں اور مقامی برادریوں کے حقوق کیلیے بھرپور جدوجہد کرینگے،انھوں نے کہا کہ 11 مئی کا دن حق اور سچائی کی فتح کا دن ہوگا،کارکنان الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں اوراپنے ووٹ کی طاقت سے تقدیرکے فیصلوں میں بہتر مستقبل اور امن و یکجہتی کی جانب گامزن ہوجائیں گے۔

افتتاح کے بعد لیاری ٹاؤن سے نامزد امیدوار PS 108 حاجی آدم کچھی اوراین اے 248 محمد رفیق کچھی کو انتخابی نشان مٹکا ملنے کی خوشی میں لیاری میں ریلی نکالی اور کارکنان نے جوش و جذبہ کے ساتھ والہانہ رقص کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں