اسکروٹنی میں آرٹیکل 63 کوہاتھ بھی نہیں لگایا گیاطاہرالقادری

الیکشن کمیشن تنہانہیں،کرپشن کوتحفظ دینے میںطاقتور پہلوان بھی اسکے پیچھے کھڑے ہیں۔


Numainda Express April 21, 2013
کرپٹ الیکشن کے بعد12 مئی کوامیدوں کے چراغ گل ہوجائینگے،رحیق عباسی سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن تنہا نہیں کرپشن کوتحفظ دینے میںطاقتور پہلوان بھی اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

نااہل ہونے والے جھوٹے اورکرپٹ سیاستدانوںکوانتخابات کے لیے اہل قراردیناآئین وقانون کے محافظ اداروںکاطے شدہ ایجنڈاتھا۔آرٹیکل 62کوبدنام کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسرز کے ذریعے اسکروٹنی کاڈرامہ رچایاگیا۔آرٹیکل 63 کو اسکروٹنی کے دوران ہاتھ بھی نہیں لگایا گیاکیونکہ نیب،ایف آئی اے،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے کرپٹ شخصیات کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کونہیں دیا تھا۔



اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق وہ لندن سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلی فون پرگفتگوکر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ کرپٹ الیکشن کے بعد12 مئی کوامیدوںکے چراغ گل ہوجائیںگے اور ان کو سفید دن میں ستارے نظر آ جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں