نگراں وزیراعظم کی منظوری سے اعلیٰ سطح کے افسران کے تبادلے

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، داخلہ اورانسدادمنشیات ڈویژن کے سیکریٹری تبدیل.

جاوید اقبال سیکریٹری داخلہ مقرر،سیکریٹری آئی ٹی کوسیکریٹری کابینہ کااضافی چارج. فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی منظوری سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور انسدادمنشیات ڈویژن کے سیکریٹریوں کے تبادلے کردیے گئے۔

ہفتے کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں اور تبادلوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ پولیس گروپ کے گریڈ22 کے افسر جاویداقبال کو سیکریٹری داخلہ مقرر کردیا گیا۔




گریڈ22 کے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری لگا دیاگیا اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سیرت اصغر کو سیکریٹری انسدادمنشیات ڈویژن مقررکردیا گیا جبکہ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہدرشید کو سیکریٹری کابینہ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ واضح رہے کہ سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی ایک ماہ کی رخصت پر چلی گئی ہیں۔
Load Next Story