محمد عامر کی فٹنس متبادل بولر کے نام پر غور شروع

ٹریننگ کا آغاز کرنے والے وہاب ، میرحمزہ اور وقاص مقصود امیدواروں میں شامل


Sports Reporter May 18, 2018
قومی سلیکشن کمیٹی کا تجربہ کار پیسر کی دستیابی پر ٹیم انتظامیہ سے مسلسل رابطہ۔ فوٹو: فائل

محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل بولرکے نام پرغور شروع ہوگیا۔

محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے، اگلے روز ایکشن میں نظر آئے لیکن اس دوران فیلڈ میں تھوڑا ڈگمگاتے بھی دیکھے گئے، منیجمنٹ اہم بولرکے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، اگر مسائل میں اضافے کا خدشہ ہوا تو میدان میں نہیں اتارا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں قومی سلیکشن کمیٹی نے متبادل بولر کے نام پر غور شروع کردیا ہے، ریزروز میں موجود وہاب ریاض، میر حمزہ اور وقاص مقصود امیدواروں میں شامل ہیں، قومی سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی فٹنس کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب وہاب ریاض نے آپریشن کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، فاسٹ بولر کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اب انہوں نے ٹریننگ شروع کر دی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پیسر کو منتخب نہیں کیا تھا، ان کا ڈربی شائر سے معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کرنے کا پلان بناچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 24اپریل سے لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے مقابل ہونا ہے،اس سے قبل محمد عامر پر بولنگ کو بوجھ لادنے یا گریزکرنے کا فیصلہ اہم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں