جمائمہ کے بھائی نے فلسطینیوں کا قتل عام جائز قرار دے دیا

زیک گولڈ اسمتھ نے غزہ بارڈر پر فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کو اقدام کو بالکل درست قرار دیا ہے


خبر ایجنسی May 18, 2018
اسرائیل بالکل حق بجانب ہے کہ ایسے حملوں کے جواب میں اپنا دفاع کرے (فوٹو : فائل)

لندن کی میئرشپ کے حصول میں ناکام رہنے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا انہی کو قصوروار قرار دے دیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پراتنے خوش اور شاداں ہیں کہ انسانی اقدارکوہی بھول گئے اوراپنی دلی کیفیت کوچھپانے میں ناکام ہوگئے۔ انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادتوں پرنمک پاشی کی ہے۔



زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے غزہ کی سرحد پر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کو قابو نہ کرنے پر اسرائیل پر تنقید کی تھی تاہم میں فوری طور پر معاملے کو سمجھ نہ سکا، اب سمجھا ہوں کہ حماس کے 50 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، اسرائیل بالکل حق بجانب ہے کہ ایسے حملوں کے جواب میں اپنا دفاع کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں