2 کروڑ 26 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف

ماہرین نے پالیسی سازی کافقدان قراردے دیا،ہم نے تعداد کم کی، وزیر تعلیم

ماہرین نے پالیسی سازی کافقدان قراردے دیا،ہم نے تعدادکم کی،وزیر تعلیم۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور:
ملک بھر میں 2 کروڑ 26لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کے ذیلی ادارے کی جانب سے ایک سال قبل جاری کردہ تعلیمی اعدادوشمار میں بتایاگیا کہ ملک بھر میں قائم مجموعی تعلیمی اداروں میں سے 63 فیصد سرکاری اور 37فیصد نجی شعبہ کے تحت چلائے جارہے ہیں، سرکاری اداروں میں 58فیصد جبکہ نجی اداروں میں 42فیصد بچے داخل ہیں۔


سرکاری اداروں میں 52فیصد جبکہ نجی اداروں میں مجموعی تعداد کے 48فیصد اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیر تعلیم بچوں میں 56فیصد لڑکے جبکہ 44فیصد لڑکیاں ہیں جبکہ اساتذہ میں مرد41فیصد اور خواتین 59فیصد ہیں،اس وقت پرائمری سطح کے اداروں میں 48.9 فیصد،مڈل میں 15.3فیصد،انٹرکالجز میں10.6فیصد،ڈگری کالجز میں 1.8فیصد، ٹیکنیکل اداروں میں 0.1فیصد ٹیچر ٹریننگ میں بھی 0.1فیصد یونیورسٹیوں میں 1.3فیصد دینی مدارس میں10.8فیصد اور این ایف بی میں 10.6فیصد بچے زیر تعلیم ہیں۔

پری پرائمری میں87لاکھ45ہزار بچے داخلہ لیتے ہیں،پرائمری لیول پر 1کروڑ87لاکھ 51ہزار بچے داخل ہیں،مڈل میں 64 لاکھ45ہزار بچے ہیں۔
Load Next Story