زرداری حکومت نے5برسوں میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا منورحسن
امیدواروں پر تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا،امیرجماعت اسلامی.
جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی گزشتہ 5 سال میں زرداری حکومت کی زیر سرپرستی پروان چڑھتی رہی ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے تاکہ بروقت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی حکمت عملی تیار کی جائے،اگر انتخابی امیدواروں پر تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا،کوئی سیاسی جماعت دہشت گردی کے خطرے کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے اختلافات مستقبل نوعیت کے نہیں ہوتے،معلق پارلیمنٹ بننے کی صورت میں اتحاد کی صورت نکالی جاسکتی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے اے این پی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے انتخابی امیدواروں پر دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اگر تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کی طرح جماعت اسلامی بھی انتخابات میں انفرادی طور پرحصہ لے رہی ہے۔