سیاست کو جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گےفضل الرحمن

ماضی میں ایک ٹکے کاکام نہ کرنے والے آج بڑے بڑے دعوے کرنے میں مصروف ہیں.


Numainda Express April 21, 2013
ملک کو اسلامی ریاست بنائیں گے اور عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے۔ فوٹو: فائل

جے یو آئی کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ سیاست میں جے یو آئی کا اہم کردار ہو گا۔

ہم ملک کواسلامی اور فلاحی ریاست بنائیںگے اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائیں گے اور سیا ست کو وڈیروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔وہ پارٹی رہنماملک سکندر ایڈووکیٹ اور مو لا نا امجد سے ٹیلی فونک گفتگوکر رہے تھے۔



مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو اب نعروں سے متاثر نہیں کیا جا سکتا ماضی میں قوم کوکھوکھلے نعروںکے سوا کچھ نہیںملااورملک بحرانوں کی طرف دھکیلا گیاہے۔ ماضی میںایک ٹکے کاکام نہ کرنے والے آج بڑے بڑے دعوے کرنے میںمصروف ہیں اورماضی کے جھوٹ کوآج سچ ثابت کر نے کی نا کام کوشش کر ر ہے ہیں۔ جے یوآئی ملک میںشرعی نظام کوعملی طور پرنافذکرے گی اوراسی کی برکات سے مسائل بھی حل ہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |