گیس لائن پروجیکٹ ایران نے بھارت سے مذاکرات شروع کردیے

کوشش ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہوجائے،ترجمان ایرانی وزارت تیل


INP April 21, 2013
کوشش ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہوجائے،ترجمان ایرانی وزارت تیل. فوٹو: اے ایف پی

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران،پاکستان گیس پائپ لائن میں شمولیت کیلیے بھارت اورایران کے درمیان مذکرات شروع ہوچکے ہیں۔

ہفتے کوایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت تیل کے ترجمان علی رضانی نے تیل،گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی تہران میں منعقدہ نمائش کے دوسرے دن میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ایران،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حتمی ہونے کے پیش نظر نئی دہلی کی جانب سے اس میں شامل ہونے کیلیے مذاکرات کاآغاز ہواہے۔



ہم سب کی کوشش ہے کہ پاکستان میں انرجی کے بحران کے پیش نظرمنصوبے کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل ہوجائے۔اس سے قبل ہندوستان کے وزیرپٹرولیم ویرپاموئلی نے بھی کہاتھاکہ نئی دہلی ایران گیس پائپ لائن اور ایران کیخلاف پابندیوں سے متعلق ایران اور امریکاکے ساتھ مذاکرات کررہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں