23 امیدوار بیروزگار 1026نے پیشہ لکھناہی مناسب نہ سمجھا

30پراپرٹی ڈیلرز، 28مزدور، 22صحافی، 14طالبعلم، 48پیش امام،307وکیل ہیں

30پراپرٹی ڈیلرز، 28مزدور، 22صحافی، 14طالبعلم، 48پیش امام،307وکیل ہیں. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے 4 ہزار 108 امیدواروں میں سے ایک ہزار 226 نے اپنا پیشہ اور ذریعہ معاش ظاہر نہیں کیا ۔

قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد پیشے کے خانے سے دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ایک ہزار 226 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں پیشہ مناسب ہی نہ سمجھا۔ 786 امیدوار زراعت سے وابستہ ہیں۔777 امیدواروں کا ذاتی کاروبار جبکہ 307 وکیل ہیں۔276 امیدوار زمیندار، 131ملازمت پیشہ،71 ڈاکٹر تو 48 پیش امام یا عالم ہیں۔




48 سماجی کارکن اور 41 گھریلو خواتین بھی امیدوار ہیں۔ 30 پراپرٹی ڈیلرز ، 29 ریٹائرڈ ملازمین، 28 مزدور، 22 صحافی، 14 طالب علم اور 23 بیروزگارامیدوار ہیں جبکہ 78امیدوار ایسے ہیں جن کا پیشہ ہی سیاست ہے۔ آئی این پی کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا بھرپور آغاز کر دیا۔ امیدوار نو مئی تک انتخابی جلسے، جلوسوں کی قیادت اور خطاب کر سکیں گے۔
Load Next Story