لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست پراعتراض
عدالتی اعتراض پر درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی
ہائی کورٹ آفس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیےدرخواست پر اعتراض لگادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سید اقتدار نامی شہری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا، مریم صفدر کے نام کا شناختی کارڈ رکھنے والی خاتون اپنے آپ کو مریم نواز کہتی رہی، نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں بھی جھوٹ بولا اور اپنا اقامہ چھپایا۔
درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے اور نواز شریف اور مریم صفدر کی تقاریر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پرشائع اور نشر کرنے پر پابندی عائد کرے۔
تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگا دیا جس کے بعد درخواستگزار نے درخواست واپس لے لی۔