
گلوکارہ میشا شفیع علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام پرروزاول کی طرح اب بھی قائم ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع نے اب تک خاموش رہنے کی وجہ بتادی
گزشتہ ماہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفرپرلگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد جہاں بہت سی آوازیں ان کے حق میں اٹھیں وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے میشا شفیع کو علی ظفر پر الزامات لگانے کیلئے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک لمبی چوڑی ٹوئٹ کی اور لکھا''میشا شفیع کے پورے کیریئر میں بس علی ظفرنے انہیں ہراساں کیا، باقی سب لڑکے تو باجی بہن سے دور دور سے سلام لیتے ہیں، نا نجی پیغامات بھیجتے ہیں، نظریں جھکاکر چلتے ہیں، بس علی ظفر خراب تھا، باقی سب آپ کے ساتھ کام کرنے والے آدمی دودھ کے دھلے ہیں، اگر آپ سچی ہیں تو باقی سب کانام بھی بتائیں جنہوں نے آپ کو ہراساں کیا۔''
Meesha shafi k pory career me bs ali zafar ne abuse kia...baqi sb lrky tu baji behn door door se salam lety ha..na personal msg krty ha..nazry jhuka k chalty ha..bs ali zafar tharki tha baqi sb apky male collegues doodh se dhuly ha..name all of them if u r a true lady
— Naqvi shah (@syednaqvi_shah) May 17, 2018
اس ٹوئٹ کا جواب میشا نے بھرپور انداز میں دیااورکہا''جی ہاں صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا، لیکن انہوں نے میرے علاوہ کئی اور خواتین کو ہراساں کیا، میری جانب سے علی ظفر پر الزام لگائے جانے کے بعد تقریباً آدھے درجن خواتین سامنے آئیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا، کیا یہ آپ کیلئے کافی ہوگا۔ اور کتنی خواتین سامنے آئیں مہربانی کرکے تعداد بتائیں۔''
Yes only he harrassed me but he didn’t harass me only.
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) May 17, 2018
Get it?
Half a dozen other women coming forward not enough for you all? How many will it take? Please share a number. https://t.co/7h3AxMnk2l
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نےانہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، میشا کے اس الزام کے بعد علی ظفر نے انہیں قانونی نوٹس بھیجا جس کے مطابق میشا ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔