روایتی سیاست کے سومنات گرادینگےعمران انتخابی مہم شروع

داتا دربارپرحاضری،انتخابی دفاترکا افتتاح ،آج کرک اورڈیرہ میں جلسوں سے خطاب کرینگے

داتا دربارپرحاضری،انتخابی دفاترکا افتتاح ،آج کرک اورڈیرہ میں جلسوں سے خطاب کرینگے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ11مئی کو زندہ دلان لاہور نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کویادگارکامیابی دلائیں گے اورقرضے ہڑپ کرنے،بیرون ملک اربوں کے اثاثے،لوٹ مارکی سیاست کرنے اورمہنگائی بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کوہمیشہ کے لیے مستردکردیں گے۔

لاہور میں انتخابی مہم کے آغازپرخطاب میں انھوں نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ سے تباہی آئی پی ٹی آئی کی تبدیلی ایکسپریس چل پڑی ہے،نوجوان اب نئے پاکستان کی تشکیل کی منزل پرپہنچ کر ہی دم لیں گے اور روایتی سیاست کے سومنات گرا دیے جائیں گے۔




150 اربکے فلاپ منصوبے دینے والی ن لیگ اب پنجاب کے عوام کو یرغمال نہیں بنا سکتی،بعد ازاں وہ جلوس میں داتادربار روانہ ہوئے اور وہاں حاضری دی، عمران خان نے شاہدرہ، بھاٹی چوک، گلشن راوی اور سمن آباد روڈ پرانتخابی دفاترکا افتتاح کیا کارکنوں نے عمران خان کاوالہانہ استقبال کیااورپتیاں نچھاور کیں ، نوجوان ''دیکھودیکھو کون آیا،شیرکاشکاری آیا ''کے نعرے لگاتے رہے، تحریک انصاف آج سے باضابطہ الیکشن مہم کاآغازکرے گی۔

سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان مہم کے آغازمیں اتوارکوکرک اورڈیرہ اسماعیل خان میںجلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ ڈیرہ کے بیساکھی گرائونڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔عمران پیرکومالاکنڈ، لوئردیر، اپردیرمیںجلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ آئندہ ہفتے راولپنڈی کادورہ کریں گے۔
Load Next Story