زرداری ٹولے نے مفاہمت کے نام پرجمہوریت کوبدنام کیاشہباز

حکومتی ناکامی جمہوری نظام کی ناکامی نہیں،نااہل حکمرانوںکاجاناٹھہرگیا،وزیراعلیٰ پنجاب


News Agencies August 11, 2012
حکومتی ناکامی جمہوری نظام کی ناکامی نہیں،نااہل حکمرانوںکاجاناٹھہرگیا،وزیراعلیٰ پنجاب: فوٹو ایکسپریس

KARACHI: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوبچاناہے توزرداری ٹولے سے جان چھڑانی ہوگی مفاہمت کے نام پرسیاست اورجمہوریت کو بدنام کیاگیاہے نااہل اورکرپٹ حکومت کی ناکامی کو جمہوری نظام کی ناکامی قراردینادرست نہیں۔ارکان اسمبلی ایک وفدسے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ قوم کولوڈشیڈنگ،مہنگائی،غربت اوربیروزگاری کے عذاب سے دوچارکرنے والے نااہل حکمرانوں کاجاناٹھہرگیا ہے کرپٹ ٹولہ بے نقاب ہوچکا ہے

قوم آئندہ عام انتخابات میں زرداری ٹولے کامحاسبہ کرے گی،کرپشن،اقربا پروری اورسفارش کلچرنے ملک کابیڑہ غرق کردیاہے عوام آج بھی اندھیروں میں زندگی بسرکررہے ہیں لیکن علی بابا40چوروںکی لوٹ ماراورکالی کرتوتوں کاسلسلہ جاری ہے اور کرپشن کے نئے ریکارڈقائم کیے جارہے ہیں۔انھوںنے کہا کہ(ن) لیگ نوازشریف کی قیادت میں ناانصافی ، کرپشن ، اقربا پروری اور سفارش کلچرکے خاتمے کیلیے کوشاں ہے،گزشتہ چاربرس میں صوبے بالخصوص کم ترقی یافتہ علاقوں میں بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جس سے عام آدمی کوریلیف ملاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں