متنازعہ انٹرویو پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری
پی سی بی نے محمد حفیظ کو نوٹس کا جواب 7 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ انٹرویو دینے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے آل راؤنڈر کو آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید کی بناءپر جاری کیے گئے نوٹس کا جواب 7 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک انسانی آنکھ کیسے محض ایک ڈگری کے فرق کو دیکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کا دہرا معیار ہے، قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے بطور بیٹسمین کارکردگی کئی بیٹسمینوں سے بہتر ہونے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔