نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے آن لائن سسٹم میں خرابیپروازیں تاخیر کا شکار

پی آئی اے عملے کو بورڈنگ کارڈ کے اجرا میں مشکلات درپیش ہیں

باکمال عملے کی جانب سے مسافروں کو انتظارکرنے کی ہدایت،فوٹو:فائل

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا آن لائن سسٹم ہینگ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی آئی اے کا سسٹم ہینگ ہوگیا ہے، آئن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کے اجرا میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں خرابی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کارڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو عملے کی جانب سے انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مسافروں کے دباؤ کی وجہ سے پی آئی اے کا عملہ مینول بورڈنگ کارڈ جاری کررہا ہے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باجود سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافروں کا رش ہے اور روزے کی حالت میں انہیں پریشانی کا سامنا ہے، مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں اڑان نہیں بھرمار ہیں۔
Load Next Story