ڈی ویلیئرز کے”اسپائیڈر مین“ کیچ نے سب کو حیران کر دیا

آج میں نے اسپائیڈر مین کو براہ راست دیکھا، ویرات کوہلی


Sports Desk May 18, 2018
ڈی ویلیئرز نے باؤنڈری وال کے بالکل اوپر جمپ لگاکر کیپ پکڑا،فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز کے اسپائیڈر مین کیچ نے سب کو حیران کر دیا۔

آئی پی ایل کے دوران چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 219 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سن رائرز حیدرآباد کی بیٹنگ جاری تھی کہ معین علی کی گیند پر الیکس ہیلز نے کریز سے باہر نکل کر ڈیپ مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلا، یہ یقینی چھکا تھا تاہم راستے میں ڈی ویلیئرز حائل ہو گئے۔

انہوں نے دائیں جانب دوڑتے ہوئے باؤنڈری وال کے بالکل اوپر جمپ لگائی اور اسی دوران ایک ہاتھ میں گیند کو تھام لیااور توازن کھونے کے باوجود اپنے آپ کو باؤنڈری کو چھونے سے بچایا۔

ان کے اس کیچ پر بیٹسمین سمیت سبھی حیران رہ گئے۔ رائل چیلنجرز کے کپتان ویرات کوہلی نے اسے اسپائیڈر مین ایکشن قرار دیتے ہوئے ڈی ویلیئرز کی فلائنگ تصویر لگاتے ہوئے ٹوئٹ کیا "آج میں نے اسپائیڈر مین کو براہ راست دیکھا۔"

https://www.youtube.com/watch?v=UIqZIg_XM6g

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں