قومی ٹیم کی پریکٹس محمد عامر بھی ایکشن میں نظر آئے

ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پیسر مکمل فٹ ہو جائیں گے

محمد عامر نےساتھی کرکٹرز کےساتھ ٹریننگ کی،فوٹو:فائل

پاکستان ٹیم نے لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کیلیے ٹریننگ شروع کر دی۔


فاسٹ بولر محمد عامر کے گھٹنے کی تکلیف میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور انہوں نے بھی ساتھی کرکٹرز کےساتھ ٹریننگ کی، ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پیسر مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی فٹنس، متبادل بولر کے نام پر غور شروع
واضح رہے کہ پاکستان اور لیسٹر شائر کے مابین پریکٹس میچ کا آغاز کل ہفتے سے ہو گا جس کے بعد گرین کیپس انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا یکم سے 5 جون تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story