انتخابی ٹکٹوں کے لئے لڑنے والے ملک کی قسمت نہیں سنوارسکتے الطاف حسین

اپنےآپ کوملک کی بڑی جماعتیں کہلانےوالی پارٹیوں کےکارکن انتخابی ٹکٹ نہ ملنےپرباہم دست و گریبان ہورہے ہیں ,الطاف حسین۔

اپنے آپ کو ملک کی بڑی جماعتیں کہلانے والی پارٹیوں کے کارکن انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پر باہم دست و گریبان ہورہے ہیں ,الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لاہور:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جس جماعت کے لوگ انتخابی ٹکٹ پر ایک دوسرے سے لڑیں وہ ملک کی قسمت نہیں سنوارسکتے۔


اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ بالائی پنجاب کے ذمے داروں اورکارکنوں سے گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے امیدواروں کا اعلان ہوا مگرنہ ہی کسی نے کسی کا گریبان پکڑا، نہ کوئی جھگڑا ہواجبکہ اپنے آپ کو ملک کی بڑی جماعتیں کہلانے والی پارٹیوں کے کارکن انتخابی ٹکٹ نہ ملنے پر باہم دست و گریبان ہورہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والی جماعت ہی ملک کی قسمت بدل سکتی ہے جہاں نظم و ضبط ہوگا وہیں مساوات ہوگی اوراونچ نیچ کا خاتمہ ہوگا۔ کارکن انتخابات میں ہار جیت کی فکرنہ کریں اورعوام میں تحریک کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور ہمت وحوصلے سے کام کریں، اللہ کی رضا سے جیسے جیسے آگے بڑھیں گے ، تحریک کی مقبولیت اورعوامی تائید میں بھی اضافہ ہوگا۔
Load Next Story