پرویز مشرف کی بطور قیدی پہلی رات فریش جوسچائے ڈبل روٹی اور جیم سے ناشتہ

سابق صدر کی نقل و حرکت کو ان کے بیڈ روم تک ہی محدود کردیا گیا ہے, انہیں ٹیلیفون اور کمپیوٹر تک دسترس حاصل نہیں.


ویب ڈیسک April 21, 2013
سابق صدر کی نقل و حرکت کو ان کے بیڈ روم تک ہی محدود کردیا گیا ہے, انہیں ٹیلیفون اور کمپیوٹر تک دسترس حاصل نہیں. فوٹو: فائل

لاہور:

سابق صدر پرویز مشرف نے چک شہزاد میں اپنے ہی گھر میں ایک قیدی کی حیثیت سے پہلی رات گزار لی جبکہ ناشتے میں انہیں فریش جوس،چائے، ڈبل روٹی اور جیم فراہم کیا گیا۔


سابق صدر پرویز مشرف چک شہزاد میں اپنے ہی گھر میں قیدی کی حیثیت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا وقت گزار رہے ہیں، سب جیل قرار دیئے جانے کے بعد ان کے فارم ہاؤس کے انتظامات اڈیالہ جیل حکام سرانجام دے رہے ہیں، رات بھر سیکیورٹی ٹیموں اور اڈیالہ جیل کے حکام نے وقفے وقفے سے پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کا معائنہ کیا۔


جیل انتظامیہ نے سابق صدر کی نقل و حرکت کو ان کے بیڈ روم تک ہی محدود کردیا ہے جہاں ٹی وی اور فریج کی سہولت تو موجود ہے لیکن انہیں ٹیلیفون اور کمپیوٹر تک دسترس حاصل نہیں، جیل حکام کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے گھر میں بحیثیت قیدی رات نہایت پر سکون انداز میں گزاری، صبح ناشتے میں انہیں فریش جوس، چائے، ڈبل روٹی اور جیم فراہم کیا گیا جو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ان ہی کے گھر کے باورچی خانے میں تیار کیا تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دینے اور ان کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیئے جانے کے بعد پرویز مشرف کو وہیں ایک قیدی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے، تاہم ان کے گھر میں جیل کے قوانین لاگو ہوں گے ، قید کے دوران پرویز مشرف کی ملاقاتوں اور نقل وحرکت پر پابندی ہے اس کے علاوہ کوئی بھی شخص کمشنر اسلام آباد کی تحریری ہدایات کے بغیر پرویز مشرف سے ملاقات بھی نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |