ایف آربنوں فورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملہ 4 اہلکار شہید

دہشتگردوں نے ایف آر بنوں کی خواجہ خڑ چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ کیا.


ویب ڈیسک April 21, 2013
بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی حکام فوٹو: فائل

FAISALABAD:

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے ایف آر بنوں کی خواجہ خڑ چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں