کیوبا میں مسافر طیارہ گر کرتباہ 110 افراد ہلاک

حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،سرکاری ٹی وی


ویب ڈیسک May 18, 2018
حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،سرکاری ٹی وی (فوٹو: اے ایف پی)

کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہوانا شہر کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی جس میں 104 مسافروں سمیت عملے کے 9 ارکان سوار تھے تاہم طیارہ کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے۔

american-plane-crashed--107-passanger-3

یہ ایک ڈومیسٹک فلائٹ تھی جو کہ ہوانا سے ہولگن سٹی کی طرف جارہی تھی تاہم بدقسمتی سے ایئرپورٹ سے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔

american-plane-crashed--107-passanger-4

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں