شاہد آفریدی ورلڈالیون کی جانب سے میچ کھیلنے کیلیے پرعزم

اللہ نے چاہا تو نیک مقصد کے لیے شیڈول مقابلے میں ضرور حصہ لوں گا، آفریدی کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک May 18, 2018
اللہ نے چاہا تو نیک مقصد کے لیے شیڈول مقابلے میں ضرور حصہ لوں گا، آفریدی کی ٹوئٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لارڈز میں ورلڈالیون کی جانب سے چیریٹی میچ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں 31 مئی کو شیڈول چیریٹی میچ میں شرکت کا عزم ظاہر کردیا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کرکٹر کا کہنا تھا کہ اپنے ڈاکٹر کے مرتب کردہ پروگرام پر 100 فیصد عمل کررہا ہوں اور اللہ نے چاہا تو نیک مقصد کے لیے شیڈول مقابلے میں ضرور حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹراور مسلمان میچ کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/997048683253452806

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور گذشتہ روز آفریدی کی جانب سے ہی یہ ٹویٹ کی گئی تھی کہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ ان کے میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں