4کا ٹولہ دوبارہ آگیا توکچھ باقی نہیں بچے گا منورحسن

ابو جہل اور ابولہب امریکا میں ہی نہیں پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں


News Agencies August 11, 2012
ابو جہل اور ابولہب امریکا میں ہی نہیں پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

BARBADOS: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ خدانخواستہ حکومت میںشامل چارکا ٹولہ دوبارہ اقتدار میں آگیا تو ملک میں کچھ باقی نہیں بچے گا یہ سب کچھ لوٹ کر کھا جائیں گے ، وہ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع اور بعد ازاں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجتماع سے خطا ب کررہے تھے ۔

سید منور حسن نے کہاکہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا نظام ہے جو غریب کا بری طرح استحصال کر رہاہے ۔ دولت چندہاتھوں میں مرتکز ہو کررہ گئی ہے،ابوجہل اورابولہب امریکا،بھارت اور اسرائیل میں ہی نہیں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں بھی پائے جاتے ہیں ۔

اسلامی انقلاب کے بغیر اس استحصالی نظام کاخاتمہ نہیں ہو سکتا۔ سید منورحسن نے کہاکہ فتح مکہ کا پیغام یہ ہے کہ اسلامی نظام کے غلبے کے لیے اقتدار حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔ جب تک اقتدار پر اللہ کے باغی اور اسلام دشمن قوتیں قابض رہیں گی ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کا دور دورہ اور عدل و انصاف ناپید رہے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں