مسلم لیگ ن کے ایم این اے سمیت 3 رہنما پی ٹی آئی میں شامل

سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے


ویب ڈیسک May 19, 2018
سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار جعفر لغاری سمیت تین رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری، سابق سینیٹر سردار محسن لغاری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا لغاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔ سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جہانگیر ترین، علیم خان اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں