علامہ محمد اقبال کا آج 75 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ان کی بنیادی وجہ شہرت اردواورفارسی کی وہ شاعری ہےجس نےامت مسلمہ اور بالخصوص برصغیرکے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں انتقال کرگئے اور بادشاہی مسجد کے پہلو میں آرام فرما ہیں. فوٹو: فائل

شاعر مشرق، حکیم الامت اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا آج 75 واں یوم وفات نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔



9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ ان کی بنیادی وجہ شہرت اردو اور فارسی کی وہ شاعری ہے جس نے امت مسلمہ اور بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔1930 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے پہلی بار مسلم اکثیرتی ریاستوں پر مشتمل ایک آزاد ریاست کا نظریہ پیش کیا جو قیام پاکستان کی اساس بنا۔ یہی وجہ سے ہے علامہ اقبال کو مصور پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔


علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں انتقال کرگئے اور بادشاہی مسجد کے پہلو میں آرام فرما ہیں لیکن ان کے افکار آج بھی شاعری اور نثر کی صورت میں عوام کے لئے مشعل راہ ہیں۔

Load Next Story