کسی کردار کو نبھانا اور خود پر طاری کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں صائمہ اظہر

ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں اداکاری کرنا انتہائی مشکل کام ہے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar May 19, 2018
پرستاروں کوخوش رکھنے کیلیے بڑی اسکرین پراچھا دکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کابہترین اظہاربھی کرتی ہوں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

معروف ماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ ایک کردار کو نبھانا اوراس کواپنے اوپرطاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

' ایکسپریس ' سے گفتگوکرتے ہوئے صائمہ اظہرنے بتایا کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔ کیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ مگریہ جس قدرمشکل ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔

صائمہ اظہر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن ، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کیلیے بہت تیاری کی جاتی تھی۔ پھرٹی وی کمرشلٍ کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اورآج میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں۔ یہ

اداکارہ نے کہا کہ یہ کام بھی اپنی مثال آپ ہی ہے کیونکہ جب تک اس شعبے میں نہیں آئے تھے تویوں محسوس ہوتا تھا کہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کیلیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔ یہ دور سے جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں