ووٹ دینے کے لئے زائد المعیاد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بھی استعمال ہوسکے گا
پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملے کی جانب سے شناختی کارڈ دیکھنے کا مقصد شناخت کی تصدیق ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ دینے کے لئے زائد المعیاد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو بھی قابل قبول قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملے کی جانب سے شناختی کارڈ دیکھنے کا مقصد شناخت کی تصدیق ہے، 11 مئی وہ رجسٹرڈ ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں جن کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور وہ اس کی تجدید نہیں کراسکے۔
واضح رہے کہ انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے کمپویٹرائزڈ شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے تاکہ انتخابات میں دھاندلی کا امکان کم سے کم ہوسکے تاہم زائد العیاد شناختی کارڈ کی اجازت ملنے پر ہزاروں افراد ووٹ دے سکیں گے۔