تربت نیشنل پارٹی کے رہنما کے گھر کے قریب دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر قائدین بھی شریک تھے۔


ویب ڈیسک April 21, 2013
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر قائدین بھی شریک تھے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے تربت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا ہوگیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پر انتخابی اجلاس جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو کچھ فاصلے پر گر کر پھٹ گیا تاہم دھماکے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر قائدین بھی شریک تھے، پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ کے محافظوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں