صوبہ غزنی میں چیک پوسٹ پر طالبان کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار ہلاک

فائرنگ کے بعد مخبر پولیس اہلکار جس نے طالبان کو چیک پوسٹ پر داخلے میں مدد کی تھی طالبان کے ہمراہ ہی فرار ہو گیا۔


AFP April 21, 2013
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کو طالبان سے روابط کے شبعے میں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبہ غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نیتجے میں 6 افغان پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

علاقے کے پولیس چیف فضل احمد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طالبان نے مخبر پولیس اہلکار کی مدد سے رات گئے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سوئے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے بعد مخبر پولیس اہلکار جس نے طالبان کو چیک پوسٹ پر داخلے میں مدد کی تھی طالبان کے ہمراہ ہی فرار ہو گیا۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کو طالبان سے روابط کے شبے میں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کی گئی مخبری کے نتیجے میں 60 امریکی اور نیٹو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، افغان سیکیورٹی اہلکاروں میں مخبری کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے 2014 میں نیٹو کے انخلا کے بعد سیکیورٹی امور پوری طرح سے افغان فوج اور پولیس کے حوالے کرنے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز بھی طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نیتجے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں