حیدرآباد سینٹرل جیل کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ ایک راہگیر جاں بحق ایک اہلکار زخمی

فائرنگ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے کی۔

زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے سینٹرل جیل کے باہر کھڑی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والا راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک پولیس اہکار زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story