تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا شکار

پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اورپہلے سے موجودکارکنوں ورہنماؤں میں خلیج وسعت اختیارکرگئی۔

پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اورپہلے سے موجودکارکنوں ورہنماؤں میں خلیج وسعت اختیارکرگئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف میں نئے آنے والے سیاسی رہنماؤں اور پرانے کارکنوں کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے۔


پی ٹی آئی میں دیگر پارٹیوں سے آنے والے سیاسی رہنماؤں کیوجہ سے مقامی کارکنوںکیساتھ ساتھ مرکزی قیادت بھی پریشانی کا شکارہے۔ پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے قائم کردہ چار صوبائی اور ایک مرکزی پارلیمانی بورڈکے قیام کو چھ ماہ سے زائد عرصہ ہونے اور 3بار پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کے باوجوداجلاس نہیں ہوسکا۔

پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اورپہلے سے موجودکارکنوں ورہنماؤں میں خلیج وسعت اختیارکرگئی،پارٹی قیادت کی جانب سے حلقے اوپن چھوڑنے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پارٹی میں شامل ہونے والے کو پارٹی کارکن تصورکیا جائے گا اوراس سے پارٹی اختلافات کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Load Next Story