اسلام آباد جیل میں ازدواجی کوارٹرز تعمیر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اسی کروڑروپے کے فنڈزکی منظوری دیدی۔

وفاقی حکومت نے اسی کروڑروپے کے فنڈزکی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

ملک تاریخ میں پہلی باروفاقی دارالحکومت کے سیکٹرایچ سولہ میں اسلام آباد ماڈل جیل میں قیدیوں کیلیے باقاعدہ طورپر ازدواجی کوارٹرز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کی مطابق ایچ سولہ میں اسلام آبادماڈل جیل کے اندر''کوریکشن سینٹر'' قائم کیا جائے گا، جس سے قیدیوں کی کردارسازی اوراصلاح وبحالی کی جائیگی تاکہ جیل سے نکل کرمجرم دوبارہ جرائم کی دنیامیں داخل نہ ہوں۔

جیل کے اندر چارخصوصی عدالتیں بنیں گی، آئی ٹی سمیت بہترین جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرکے جُرم سے نفرت کیلیے کردارسازی کی جائے گی، جس کیلیے وفاقی حکومت نے اسی کروڑروپے کے فنڈزکی منظوری دیدی۔
Load Next Story