افغانستان3امریکی فوجیوں سمیت4اتحادی فوجی ہلاک

ہلمند , افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایک برطانوی اہلکار ضلع ناد علی میں ماراگیا


AFP August 11, 2012
ہلمند میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایک برطانوی اہلکار ضلع ناد علی میں ماراگیا۔ فوٹو فائل

افغانستان میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ اور طالبان سے جھڑپ میں 3 امریکیوں سمیت 4 اتحادی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، دریں اثنا سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت6 افغان شہری جاں بحق ہوگئے، برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں امریکی فوجی خصوصی فورسز کے ارکان تھے۔

بی بی سی کے مطابق رات گئے تینوں امریکی فوجیوں کو صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں ایک دعوت میں شرکت کے دوران ہلاک کیا گیا۔ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، طالبان نے فائرنگ کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں7 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء صوبہ ہلمند کے ہی ضلع ناد علی میں طالبان سے جھڑپ میں ایک برطانوی فوجی مارا گیا، اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں6 افغان شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلع میں افغان شہری ایک منی بس میں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، صوبائی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں