افغانستان خودکش حملے میں سینئر امریکی فوجی مارا گیا

افغان کمانڈر نے 3امریکی فوجیوںکو کھانے کی دعوت پر بلاکر ہلاک کردیا


Express Desk August 11, 2012
کابل:طالبان کے خودکش حملے میں مارا جانے والا سینئر امریکی فوجی اہلکارمیجر گریفن۔ فوٹو فائل

KARACHI: افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میں ایک سینئر امریکی فوجی سمیت متعدد افسران مارے گئے جبکہ ایک افغان کمانڈر نے فائرنگ کرکے3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کنڑ کے علاقے سرکوئی میں امریکی فوج کے فورتھ انفنٹری ڈویژن کے فورتھ بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے فوجی و سویلین کے ایک گروپ کے نزدیک خودکش حملہ نے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں بریگیڈکا سینئر فوجی اہلکار45سالہ کمانڈ سارجنٹ میجرکیون جے گریفن ہلاک ہوگیا۔

گریفن بریگیڈ کے سینئر لیڈرز میں سے تھا اور بریگیڈ میں شامل 4ہزار جوانوں کی رہنمائی اور تربیت بھی کرچکا تھا،حملے میں 35سالہ میجر تھامس ای کینیڈی اور 38سالہ ایئرفورس میجر والٹر ڈی گرے بھی نشانہ بنے جبکہ یوایس ایڈ فارن سروس آفیسر ریگئی عبدالفتح بھی ہلاک ہوا۔یہ بریگیڈ پاکستان سے ملحقہ تین افغان صوبوں میں سیکیورٹی کی فراہمی پر مامور ہے۔

دریں اثناء افغان ذرائع کے مطابق جنوبی افغانستان کے ایک گائوں موسی قلعہ میں مقامی افغان کمانڈر اسداللہ نے اپنے گھر کھانے کی دعوت پر بلاکر فائرنگ کرکے امریکی اسپیشل فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ امریکی اہلکار کافی عرصے سے اسد اللہ سے رابطے میں تھے اور اس پراعتماد کرتے تھے تاہم بعد میں افغان کمانڈر طالبان سے مل گیا تھا، ڈنر کے موقع پر افغان پولیس بھی موجود تھی۔نیٹو نے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں