ثنا اللہ زہری کے قافلے پر حملے کے مقدمے میں امان اللہ زہری اور انکے بیٹے ملزم نامزد

مقدمے میں میر امان اللہ زہری اور ان کے 6 بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 21, 2013
مقدمے میں جرم میں معاونت کا الزام نواب خیر بخش مری، نوابزادہ میر حربیار مری، سردار عطاء اللہ مینگل، سردار اختر مینگل اور جاوید مینگل پر عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو: این این آئی

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثنا اللہ زہری کے قافلے پر حملے کا مقدمہ زہری لیویز تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں میر امان اللہ زہری اور ان کے 6 بیٹوں اعجاز، شہزاد، عبیداللہ، نیاز، اسداللہ اور ایاز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ نواب خیر بخش مری، نوابزادہ میر حربیار مری، سردار عطاء اللہ مینگل، سردار اختر مینگل اور جاوید مینگل پر جرم میں معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نواب ثنا اللہ زہری کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں ان کا بھائی، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |