دہشتگردشہرمیں آگ وخون کابازارگرم کرناچاہتے ہیںمتحدہ

ہمدردوں،کارکنان اورذمے داران کوقتل کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، رابطہ کمیٹی

ہمدردوں،کارکنان اورذمے داران کوقتل کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹر یونٹ 113 کے انچارج فضل احمد کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کودہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرسوچی سمجھی سازش کے ذریعے قتل وغارت گری کے واقعات کرکے شہرمیں آگ اور خون کابازار گرم کرناچاہتے ہیں تاکہ شہرکا امن بری طرح سبوتاژکیاجاسکے اور فضل احمد کے قتل کا واقعہ بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔انھوںنے کہاکہ ایم کیوایم شہر میں قیام امن کیلیے مسلسل کوشاں اور ایسے میں دہشت گرد عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے ہمدردوں ، کارکنان اور ذمے داران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر انھیں قتل کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے فضل احمد شہیدکے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت، سوگواران کیلیے صبرجمیل سمیت واقعے میںزخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحتیابی کیلیے دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرووزیراعلیٰ سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فضل احمدکے قتل کا نوٹس لیاجائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے انھیں عبرتناک سزادی جائے۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے بھی فضل احمدکی شہادت اورکے ای ایس سی یونٹ کے کارکن آصف اخترکے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔
Load Next Story