برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں ہوئی


ویب ڈیسک May 19, 2018
شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیاگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

JERUSALEM: ونڈسر کے شاہی محل میں برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

برطانیہ کے ونڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔



شادی کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی بہن، فٹبالر ڈیوڈ بیہکم، پریانکا چوپڑا اور اداکار جارج کلونی سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔





شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی سے قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے خطابات دیے گئے۔







میگھن مارکل اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل پہنچیں جب کہ ان کےعروسی لباس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار ڈالرز بتائی گئی۔





شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچے۔ اس موقع پر دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس تھے۔









ہیری اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم ستمبر 2017 میں وہ پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے اور نومبر 2017 میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔











شادی کے موقع پر خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا جس کی مالیت 71 ہزار 600 ڈالرز ہے۔



شادی کی قیمتی انگوٹھی کی قیمت 8 ہزار 600 ڈالرز ہے۔



شادی کی تمام تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا تیس ملین ڈالرز خرچہ آیا ہے۔ شادی پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں اسنائیپرز اور ڈرون گرانے کا سسٹم بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |